Popular Posts

Monday, January 29, 2018

گرتے بالوں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

بال لمبے اور گھنے کرنے کے ویسے تو بہت نسخے ہیں تاہم اس کا ایک اور آسان گھریلو نسخہ پیاز کا استعمال بھی ہے جو کم خرچ اور زیادہ مشقت والا نہیں۔
قدرتی طور پر پیاز میں کمزور بالوں کو مضبوط بنانے اور انہیں ٹوٹنے سے بچانے کی خصوصیت پائی جاتی ہے۔ جبکہ پیاز بالوں کو لمبا کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا قدرتی حل بھی ہے۔
ایک درمیانے سائز کی پیاز کش کرکے اس میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ کسٹر آئل شامل کرلیجیے۔
اب ان اجزا کو اچھی طرح ملائیے اور تیار ہونے والے اس آمیزے کو تھوڑا تھوڑا کرکے بالوں پر لگا کر ایک گھنٹے کےلیے چھوڑ دیجیے۔ پھر کسی بھی شیمپو سے بالوں کو دھولیجیے۔ روزانہ اس آسان عمل کو کرنے سے بال لمبے ہوجائیں گے۔
پیاز کی بو خاصی ناگوار اور چبھتی ہوئی ہوتی ہے تاہم پیاز نہ صرف سر کی خشکی دور کرتی ہے بلکہ اپنے اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی بدولت یہ سر کی سطح کا کھردرا پن دور کرکے خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے .


No comments:

Post a Comment

قرض دار اس وظیفے کو اپنا معمول بنا لیں

اس وظیفہ سے لاکھوں کا قرض دنوں میں ختم ہو گیا بیروز گاری ، ملازمت کا نا ملنا گھریلو پریشانیاں یا پھر کسی  بھی قسم کی تنگدستی ہو تو ایک ایسا...