Popular Posts

Monday, January 29, 2018

دانتوں کی پیلاٹ سے نجات پائیں آزمودہ نسخہ

دانتوں کی پیلاہٹ سے پائیں نجات
: جہاں بے داغ چہرہ اور لمبے چمکدار بال انسان کی خوبصورتی اور شخصیت کیلئے اہم ہیں وہیں دانتوں کی چمک بھی پرکشش شخصیت کیلئے لازمی جزو ہے۔
دانتوں کو چمکدار بنانےکا دعویٰ کرنے والی بے شمار پراڈکٹ مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن ان پراڈکٹ پر رقم خرچ کرنے کے بجائےآپ چند آسان اور کم خرچ ٹوٹکوں کے ذریعے اپنے دانت خوبصورت اور چمکدار بناسکتے ہیں۔
اگرآپ کے دانت پیلے ہیں توانہیں سفید اور چمکدار بنانے کیلئے نمک اور کھانے کاسوڈا ملا کر برش کریں اوراگر دانتوں سے خون آنے کی شکایت ہے تو شہد اور روغن زیتون ملا کردانتوں پرملنے سے دانتوں سے خون آنے کا سلسلہ رک سکتا ہے۔
سرسوں کے تیل میں ایک چائے کا چمچ نمک ملائیں، یہ تیل دانتوں پر لگانے سے دانت سفید ہوجائیں گے ۔
دانتوں سے نکوٹین کے پیلے داغ دور کرنے کیلئے دانتوں کو سوڈا بائی کاربونیٹ سے مانجھیں، لیموں کا چھلکا ملنے سے بھی دانتوں کی پیلاہٹ اور چائے کے دھبے دور ہوجاتے ہیں۔
لیموں کے چھلکے سکھا کر پیس لیں اور پھراس میں نمک ملالیں، دانت روزانہ اس سے صاف کرنےسے تمام میل دور ہوجائےگا، دانت چمکانے کیلئے کوئلے کا سفوف اور جلی ہوئی روٹی کی راکھ بھی مفید سمجھی جاتی ہے۔
روزانہ احتیاط سےاپنے مسوڑوں اور دانتوں کا معائنہ کریں،مناسب صفائی اوراحتیاط سے آپ کے دانتوں کی عمر طویل ہوجائےگی ۔
خوبصورت اور چمکتے دانتوں سے آپ کو ایسی دلکش مسکراہٹ حاصل ہوگی جو آپ کے پورے چہرے کو جلا بخش دے گی.

No comments:

Post a Comment

قرض دار اس وظیفے کو اپنا معمول بنا لیں

اس وظیفہ سے لاکھوں کا قرض دنوں میں ختم ہو گیا بیروز گاری ، ملازمت کا نا ملنا گھریلو پریشانیاں یا پھر کسی  بھی قسم کی تنگدستی ہو تو ایک ایسا...